6 نومبر، 2022، 5:46 PM

ایرانی صوبہ خوزستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد ٹیم گرفتار

ایرانی صوبہ خوزستان میں غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گرد ٹیم گرفتار

ایک باخبر سیکیورٹی ذرائع نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حساس ادارے نے ایران کے جنوب مغرب میں ایک دہشت گرد ٹیم کو منہدم کر دیا۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں تخریب کاری اور دہشت گردی کا ٹیم سراغ لگا کر دہشت گردانہ کارروائی سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔ اس دہشت گرد ٹیم کو ایک یورپی ملک سپورٹ کر کے ہدایات دے رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حراست میں لیے گئے دہشت گردوں نے متعدد عرب افراد اور شخصیات کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ قتل کے سناریو کو دہرانا کر زاہدان اور اردبیل کے واقعات کی طرح خوزستان میں بھی فسادات کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

در ایں اثنا صوبہ البرز میں سپاہ پاسداران انقلاب کی کور کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران کی انٹلی جنس فورسز نے صوبہ البرز سے کرج قزوین شاہراہ کو بند کرنے، سیکورٹی فورسز پر حملوں، تخریب کاری اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث متعدد اہم عناصر کو گرفتار کیا ہے۔

سپاہ پاسداران کی امام حسن مجتبی ﴿ع﴾ کور کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد میں بلوائیوں کا اصلی کردار بھی شامل ہے جس نے شاہراہ کو بند کرنے، سیکورٹی اہکار کو زد و کوب کرنے اور ادارے کا اسلحہ چھین کر اس کی ویڈیو وائرل کی اور عوام میں خوف و دہشت پھیلانے اور جذابات بھڑکانے کی کوشش کی۔ 

News ID 1913013

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha